پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ اگر سجل علی نمکین چائے پیش کریں گی تو خاموشی سے پی لوں گا۔
حال ہی میں فیروز خان اور ان کی بہن و اداکارہ حمائمہ ملک نے بھارتی صحافی فریدون شہریار کو آن لائن انٹرویو دیا، جس کے مختصر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
اس انٹرویو کے دوران صحافی نے فیروز خان کے ساتھ ریپڈ فائر راؤنڈ کھلا اور دلچسپ سوالوں کے جوابات پوچھے۔
صحافی نے اداکار سے سوال کیا کہ جب اگلی بار سجل علی آپ کو نمکین چائے پیش کریں گی تو آپ کیا کریں گے؟
اداکار نے جواب دیا کہ میں نے برسوں سے سجل کو نہیں دیکھا لیکن اگر ان کی طرف سے نمکین چائے پیش کی جائے تو وہ خاموشی سے پی لوں گا۔
صحافی نے اداکار سے ایک اور سوال کیا کہ اگر ہانیہ عامر کو جِم میں مدد کرنی پڑے تو کس طرح منع کریں گے؟
اداکار نے کہا کہ ہانیہ میری بہت اچھی دوست ہیں، انہیں منع نہیں کروں گا بلکہ ان کی مدد کروں گا۔
خیال رہے کہ ماضی میں اداکار فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کی جوڑی نے آن اسکرین اور آف اسکرین کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔
ان دونوں کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش رہیں لیکن ان کے معاملات کسی رشتے میں تبدیل ہونے سے قبل ختم ہو گئے۔
ان دونوں فنکاروں نے فلم زندگی کتنی حسین ہے اور ڈرامہ سیریل گلِ رعنا میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اداکار فیروز خان صرف یہ دعویٰ نہیں کر رہے کہ وہ سجل علی کے ہاتھوں سے نمکین چائے پی سکتے ہیں بلکہ ماضی میں انہوں نے ایسا سچ میں کیا بھی ہے۔
ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران فیروز خان نے بتایا تھا کہ سجل علی نے غلطی سے چائے میں چینی کی جگہ نمک ملا دیا تھا اور میں نے انہیں بتائے بغیر وہ چائے پی لی تھی۔