نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ہالی ووڈ فلم ’لاسٹ آف دی سی ویمن‘ سے بطور پروڈیوسر ڈیبیو کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سو کم اور اے 24 کی دستاویزی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
فلم میں ایک غوطہ خور کورین خاتون کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے، جو خوراک کی تلاش میں آکسیجن کے بغیر سمندر کی تہہ تک چلی جاتی ہے اور تمام خطرات کے باوجود بھی اپنا کام جاری رکھتی ہے۔
ملالہ یوسفزئی اس دستاویزی فلم کو اپنے پروڈکشن بینر ایکسٹرا کریکیولر پروڈکشن کے تحت بطور پروڈیوسر تیار کر رہی ہیں جبکہ سو کم، ایریکا کین ایئر، نیکول اسٹوٹ، ایملی آسبرون اور ہیری گو بھی ان کے ساتھ پروڈیوسر ہیں۔
میریسا توریس ایرکسن اس دستاویزی فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں۔