• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرالمپکس گیمز: حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیت لیا

پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، اُنہو ں نے 52 اعشاریہ 54 کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پیرس میں جاری پیرالمپکس گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف تھرٹی سیون کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52 اعشاریہ 28 کی تھرو کی۔

اُن کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی، تاہم وہ ابتدائی دو راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے، اُس کے بعد اُن کی مسلسل 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں۔

اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔

حیدر علی نے اپنی آخری تھرو میں کچھ بہتر کارکردگی دکھائی، جس میں وہ 52 اعشاریہ 54 کی تھرو کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ اُزبک اور کینیڈین ایتھلیٹس سے بہتر تھرو نہ کرسکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

یہ ایونٹ اُزبکستان کے ٹولیبائے نے 57 اعشاریہ 28 کی تھرو کے ساتھ جیتا، کینیڈا کے جیسی زیسیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید