• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاد گار شہداء پر آکر خراج عقیدت پیش کرنا اعزاز کی بات ہے، مریم نواز

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز یوم دفاع کے موقع پر لاہور چھاؤنی گئیں، جہاں انھوں نے یادگار  شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یوم دفاع پر یادگار شہداء پر آکر خراج عقیدت پیش کرنا اعزاز کی بات ہے۔ وطن کے دفاع کےلیے افواج پاکستان بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ افواج پاکستان جاگتی ہیں تو ہم سکون سے سوتے ہیں۔ شہداء کی ماؤں کو خصوصاً خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں۔

ماں کا اپنے بچے کو ملک کی حفاظت کےلیے بھیجنا ناقابل تسخیر جذبہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہادری ماں کی گود سے جنم لیتی ہے، ان ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ 

مریم نواز نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کی ریڈ لائن ہوتی ہے جسے توڑنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔

قومی خبریں سے مزید