• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو: ورلڈ یوتھ اسکریبل کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے

پہلے روز کے اختتام پر ٹاپ 10 میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
پہلے روز کے اختتام پر ٹاپ 10 میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

کولمبو میں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، پہلے روز کے اختتام پر ٹاپ 10 میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

12سالہ احمد سلمان تمام 8 گیمز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہیں، وہ ایونٹ میں شریک تمام 138 پلئیرز میں واحد ناقابل شکست پلئیر ہیں۔

پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان 7 گیمز جیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے مادھو کامت نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کر رکھا ہے۔

پاکستان کے احزم احمد 7 گیمز جیت کر چوتھے، بلال اشعر پانچویں، منال اشعر چھٹے اور محمد یادان 10ویں نمبر پر ہیں۔

سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے وسیم کھتری ٹاپ پوزیشن پر ہیں، انہوں نے پہلے روز 7 میں سے 6 گیمز میں حریفوں کو مات دی۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز 9 گیمز کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید