دودھ، سبزی، دال، مرغی اور گوشت
کون سی چیز آج کل مہنگی نہیں
ہے اگر سَستی تو جان انسان کی
بس ہلاکت، بس اجل مہنگی نہیں
عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کے 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے عدالت میں جمع کرائے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
طلبہ یونینز پر پابندی کے خلاف درخواستیں بھی مقرر کردی گئی ہیں جن کی سماعت بھی 27 نومبر کو ہوگی۔
لاہور ہائی کورٹ نے 3 سال کی بچی کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والے موبائل یونٹس کا افتتاح کرنے کی ہدایت کر دی۔
ملک میں سرد موسم میں اضافے کے ساتھ ہی روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان بھی جاری ہے۔
18 ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر حکومت کے خرچ ہونے والے پیسوں سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے۔
دماغی فالج ایک اصطلاح ہے جو دماغ کی کئی بیمار حالتوں کا احاطہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
پاکستان میں مزید 2 بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کے بعد تعداد 52 ہو گئی۔
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں آج دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس نے آج نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی ہائپرسونک میزائل حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نئے بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔
کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
لاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔