• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی معاونت میں ملوث امیگریشن اہلکار کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جا رہے تھے، ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے کینیڈین پاسپورٹ جعلی نکلے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فی کس 1 کروڑ کے عوض پاسپورٹس حاصل کیے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید