• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسمین سے طلاق پر بادشاہ کی لب کشائی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے حال ہی میں اپنے تعلقات اور سابقہ اہلیہ جیسمین مسیح سے علیحدگی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔  

ایک پوڈکاسٹ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ادتیا پرتیک سنگھ سسوڈیا  المعروف بادشاہ نے بتایا کہ میں نے اپنے رشتے کو بچانے کی پوری کوشش کی تھی۔ 

بادشاہ سے جب دوران گفتگو ان کی علیحدگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا ’مجھے معلوم ہے کہ ہم دونوں نے ہر ممکن کوشش کی۔ ہم نے اپنی بہترین کوشش کی اور وہ سب کچھ کیا جو ہم کر سکتے تھے۔‘

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے باشادہ کا کہنا تھا کہ ہم علیحدہ اس لیے ہوئے کیونکہ ساتھ رہنا ہمارے بچے کےلیے صحت مند نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے بچے سے ملنے کا موقع ملتا ہے لیکن زیادہ نہیں کیونکہ وہ لوگ لندن میں رہ رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اور جیسمین کے درمیان آج بھی دوستانہ تعلقات ہیں، وہ میرے حالیہ کنسرٹ میں بھی آئی تھیں۔

انکا کہنا تھا کہ میری بیٹی کے ساتھ میرا تعلق اچھا ہے لیکن وہ میری فین نہیں ہے، وہ بلیک پنک کو سنتی ہے۔ ایک موسیقار کےلیے اپنے بچے کو دوسرے موسیقار کا مرچنڈائز خرید کر دینا تھوڑا تکلیف دہ ہوتا ہے۔

بادشاہ نے یہ بھی کہا کہ جب کسی رشتے میں بچہ شامل ہو تو کیریئر کو پیچھے رکھنا پڑتا ہے اور چیزیں پیچیدہ ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ہمیشہ سے بیٹی چاہتے تھے اور ان کی بیٹی کی پیدائش نے ان کی یہ خواہش پوری کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید