• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی کی کئی گھنٹوں تک معطل بجلی ہفتے کو بحال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی کی کئی گھنٹوں تک معطل بجلی ہفتے کو بحال کر دی گئی ۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال کراچی کی گئی گھنٹوں سے بجلی معطل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کو فوری طور پر سول اسپتال کی بجلی بحال کرنے کے احکامات دیئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری توانائی کو بجلی بحال کرانے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ کیبل فالٹ کے باعث سول اسپتال کی بجلی معطل ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اپنے فنی مسائل بروقت حل کرنے چاہئے تاکہ معاملات خراب نہ ہوں،کل سے سول اسپتال میں مریضوں کے علاج میں پریشانی ہے اسے فوری دور کیا جائے ،اگر کیبل میں فالٹ دور نہیں ہو رہا تو ایک الگ کیبل بچھانے کو فوری کام شروع ہونا چاہیے۔

ملک بھر سے سے مزید