• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

سابق نائب امریکی صدر ڈک چینی ـــ فائل فوٹو
سابق نائب امریکی صدر ڈک چینی ـــ فائل فوٹو

سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے  ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ری پبلکن رہنما ڈک چینی نے ٹرمپ کو امریکا  کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

اس حوالے سے ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس کو فخر ہے کہ اُنہیں سابق امریکی نائب صدر  ڈک چینی کی حمایت حاصل ہو گئی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بے ہودہ جنگوں کا بادشاہ تھے۔

واضح رہے کہ ڈک چینی سابق صدر جارج بش کے دور میں 2001ء سے 2009ء تک امریکا کے نائب صدر رہ چُکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی جس کے لے امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید