• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انٹیلی جینس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے لاہور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک شہریوں کو بیرونِ ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سے پکڑا گیا گروہ جعلی دستاویزات اپنے پرنٹنگ پریس میں بناتا تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور سے گرفتار نیٹ ورک کے انٹرنیشنل ڈنکی گروپوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغان باشندے ملوث ہیں، دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بےنقاب ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک پکڑنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم سنگ میل ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید