سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انٹرنیٹ پر پرانی تصاویر شیئر کرنے پر معذرت کرلی۔
ایک بیان میں عارف علوی نے اعتراف کیا کہ شیئر کردہ تصاویر کسی پرانے موقع کی تھیں جو ڈیلیٹ کردی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرانی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی اپنی غلطی پر معذرت چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سابق صدر کی جانب سے پرانی تصاویر شیئر کرنے کی نشاندہی کی تھی۔