رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرض مزید 100 ارب روپے بڑھے گا، پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جون 2025ء تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 2550 روپے سے تجاوز کر جائے گا، پاور سیکٹر کا گردشی قرض 24 سو ارب روپے سے بڑھ چکا ہے۔
پاور سیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول نہ ہونے کے باعث آئی ایم ایف نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹس بر وقت کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 25 سو ارب روپے سے تجاوز نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
گزشتہ مالی سال کے دوران بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیے گئے پلان کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول نہیں ہوا تھا، گزشتہ مالی سال کی شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہوا تو قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔