مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری شفاعت، مصطفیٰ ملک اور طارق حسن بھی موجود تھے۔
چوہدری شجاعت اور اعجاز الحق نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی استحکام کےلیے تمام قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔
انکا کہنا تھا کہ قومی ایجنڈا کی تشکیل کےلیے پارلیمنٹ کردار ادا کرے۔ سیاست دان ملکی مفاد کےلیے ذاتی انا قربان کریں۔
اعجاز الحق نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کےلیے ہر فورم پر کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہیں۔ مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ معاشی استحکام کےلیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔