رکن قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا خطاب تمام صحافیوں سے متعلق نہیں تھا۔
فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صرف ٹاؤٹ لفافیوں کے بارے میں بات کی تھی، فیلڈ رپورٹر اپنی جان خطرے میں ڈال کر مشکل ترین حالات میں صحافت کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کے بھائی نے کہا کہ بہت سارے فیلڈ رپورٹرز نے مشکلات کا سامنا بھی کیا ہے، ہم ایسے صحافیوں کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ عوام ان صحافیوں کو پہچانیں جو قلم بیچ رہے ہیں۔