صوبائی وزیر اور صوبے کے تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی محمد علی ملکانی نے لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر ظہیرالدین بھٹو کا میٹرک بورڈ کراچی میں تبادلہ کر دیا ہے۔
مزید برآں انھیں ایک سال کےلیے قائم مقام ناظم امتحانات مقرر کر دیا گیاہے۔
اس حوالے سے سکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔