• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیموتھراپی مکمل ہوگئی، 9 ماہ بہت سخت گزرے، کیٹ مڈلٹن

   
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پرنسسز آف ویلز اور برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے کہا ہے کہ انکی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے، گزشتہ 9 ماہ ناقابل یقین حد تک سخت گزرے۔ 

42 سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں زندگی لمحوں میں تبدیل ہوجاتی ہے اور پھر ہمیں اسی طوفانی لہروں اور انجانی سڑکوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

پیر کو ایک جذبات سے بھرے ویڈیو پیغام میں، جو گزشتہ ماہ ریکارڈ کیا گیا تھا، پرنسسز آف ویلز نے کہا کہ کیموتھراپی پر مبنی علاج مکمل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں انکے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود تھے۔

ویڈیو میں انھوں نے اس سال کے اوائل میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے ذاتی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ 

انھوں نے کہا اب جبکہ موسم گرما ختم ہونے کو ہے تو مجھے اپنے علاج کی تکمیل پر ایک گونہ اطمینان حاصل ہوا ہے، ایک خاندان کے طور پر پچھلے 9 ماہ بہت سخت گزرے۔ 

واضح رہے کہ اس سال جنوری میں پیٹ کی سرجری کے دوران ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد دوران علاج انھوں نے  22 مارچ کو ایک ویڈیو پیغام میں بیماری کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید