محکمہ موسمیات نے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ کرلیا، اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صاحبزادہ خان نے اہم اعلان کیا ہے۔
کراچی سے جاری اعلامیے میں ڈی جی صاحبزادہ خان نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، 5 فکسڈ ریڈار ملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈار بھی خریدے گا جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں 300 آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز کی تنصیب بھی کی جائے گی۔
صاحبزادہ خان نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریڈار اسٹیشن موجود ہے، ریڈار خیبر پختونخوا کے شہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب ہوں گے جبکہ کوئٹہ، گوادر اور لاہور میں ریڈار لگایا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آٹومیٹک ویدر اسٹیشن بلوچستان میں 105، خیبر پختونخوا میں 75، سندھ میں 85 اور پنجاب میں 35 لگیں گے۔