ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر زین قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے اسپیکر اسمبلی کو تمام تر صورتحال میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنما کو معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، شفقت عباس پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں جبکہ انہیں گرفتار کرنے کےلیے پولیس پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما سروس برانچ میں موجود ہیں جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باقی تمام دفاتر بند ہوچکے ہیں۔
پولیس پہلے ہی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور رہنماؤں شیر افضل مروت اور شیعب شاہین کو گرفتار کرچکی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کیخلاف پُرامن اجتماع، امن عامہ بل کے تحت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔