وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ علی امین کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی رہا نہيں ہو سکتے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین کی باتیں رنگ بازی کے علاوہ کچھ نہیں، ان کے 15 دن گزر جائيں پھر ان سے کہیں گے کہ آؤ، گنڈاپور سیاسی عزائم لے کر پنجاب آئیں گے تو ویلکم کریں گے، سیاسی کے علاوہ کوئی اور عزائم ہوں گے تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔
خواجہ آصف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو اب کوئی رنجش یا ناراضی نہیں ہے، دو ایک روز میں آپ اس سے متعلق مثبت نتائج دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اندھیرا نظر آرہا ہے اس لیے اب مایوس ہو رہے ہیں، 12، 14 ہزار کا جلسہ کرکے بڑی بڑی بڑھکیں مار رہے ہیں، یہ بنگلادیش کی مثالیں دے رہے تھے، بنگلادیش میں تو مجیب الرحمان کا دی اینڈ ہوگیا۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کی قوم کو ضرورت ہے ان کو سامنے آنا چاہیے، میاں صاحب کی سیاست میں ایک طویل جدوجہد ہے، پی ٹی آئی والوں کی تو ایک سال میں ہی چیخیں نکل گئی ہیں۔