بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں کے خلاف بیان سے اظہار لاعلمی کیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافی کے سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ تو جیل میں ہیں، انہیں نہیں پتہ باہر کیا ہورہا ہے؟
نیب ترامیم کا سہارا لینے کا دفاع کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب ترامیم اب ملک کا قانون ہے۔ صحافی نے پوچھا مطلب، آپ اب این آر او کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ ان کے خلاف سارے کیسز جھوٹے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا، کیسز جھوٹے تھے تو آپ کیس لڑتے، نیب ترامیم کا سہارا کیوں لیا؟ بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا اس کو چھوڑیں یہ قانونی معاملہ ہے۔