کراچی ( جنگ نیوز ) ادارہ ترقیات کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈی اے کے سینئر آڈیٹر محمد یوسف کے انتقال پر کے ڈی اے انتظامیہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتی ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی میں ماضی قریب میں ہونے والی بھرتیوں پر انکوائری کمیٹی اپنا کام انجام دے رہی ہے اور ملازم کے انتقال کو اس انکوائری سے ملانے اور سیاسی رنگ دینے کا عمل نہ مناسب ہے، محمد یوسف کی انتقال ہونے کی وجہ ڈاؤ اسپتال کی میڈیکل رپورٹ میں موجود ہے ۔ اس ضمن میں ادارہ ترقیات کراچی کے ڈی اے کے ملازم کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتی ہے۔اور دعا کرتی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔