• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارک سے ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں لیز دینے کا فیصلہ واپس

سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورنٹس کی نظرِ ثانی کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورنٹس کی نظرِ ثانی کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبزرویشنز واپس لے لی ہیں۔

عدالت کی جانب سے نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورنٹس کو کسی اور جگہ لیز کے وقت ترجیح دینے کی آبرزیشن واپس لے لی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورنٹس نے رضا کارانہ 3 ماہ میں ریسٹورنٹ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود نظرِ ثانی کی درخواست دائر کرنا عدالت کے ساتھ مذاق ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ رضا کارانہ 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرِ ثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے، سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا تھا کہ ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر لیز دی جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو حذف کرتی ہے، عدالت کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید