توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نیب و عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ نیب ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہو چکا ہے۔
جج احتساب عدالت عابد سجاد نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب آگاہ کرے کہ توشہ خانہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں ہے یا نہیں۔
عدالت نے دائرہ اختیار کی درخواست پر 26 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔