• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے 'پھر ملیں گے' میں بغیر معاوضہ کام کیا، پروڈیوسر کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے فلمی کیریئر میں مختلف النوع کردار ادا کیے ہیں لیکن ان کی فلم ’پھر ملیں گے‘ میں ایک ایچ آئی وی ایڈز کے مریض کا کردار بھی یادگار بن گیا۔ 

یہ فلم اداکارہ اور ہدایتکارہ رویتی نے ڈائریکٹ کی تھی۔ حال ہی میں فلم کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ جب پوری بالی ووڈ انڈسٹری انکار کر رہی تھی تب سلمان خان نے یہ کردار بغیر کسی معاوضے کے قبول کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ایڈز جیسے سنگین موضوع پر آگاہی پھیلانا پورے بھارت بالخصوص نوجوانوں کےلیے ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے جلد ہی احساس ہوا کہ سنیما معاشرے کا آئینہ ہے اور ہر بھارتی کے دل کی دھڑکن بھی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کے مرکزی کردار کو ایچ آئی وی ہوتا ہے اور وہ کہانی کے اختتام پر مر جاتا ہے۔ تاہم اس کہانی کی وجہ سے پوری فلم انڈسٹری نے اس کردار کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تب میں نے سلمان خان کو کال کی، اگرچہ ان کے مداح اس اختتام سے خوش نہیں تھے لیکن پیغام پورے ملک میں پہنچ گیا۔

پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ اُس وقت اور آج بھی بالی ووڈ میں سب سے بڑا یوتھ آئیکون سلمان خان ہیں، انہوں نے فلم پھر ملیں گے میں کام کرنے کا معاوضہ صرف ایک روپیہ لیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید