• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین 1 ارب سے زائد برسوں میں کن تبدیلیوں سے گزری؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

چینی ماہرین نے حال ہی میں چٹانوں سے حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے پلیٹ ٹیکٹونکس کا نقشہ تیار کیا ہے۔

زمین کے ارضیاتی ریکارڈ کو استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے پلیٹ ٹیکٹونکس کی 2 منٹ کی اینیمیٹِڈ ویڈیو بنائی ہے جس میں زمین پر 1.8 ارب سال کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا زمین کا یہ نقشہ سیارے کی تاریخ کے آخری 40 فیصد حصّے پر مبنی ہے۔



 زمین کے ارضیاتی ریکارڈ سے حاصل کردہ ڈیٹا کے ذریعے اینیمیٹِڈ ویڈیو میں زمین کے نقشے کو بہت ہی تخلیقی اور مسحور کن انداز میں بنانا ہے۔

اس اینیمیٹِڈ ویڈیو کا آغاز زمین کے موجودہ نقشے سے کیا گیا ہے اور پھر زمین کا 1.8 ارب سالوں کا سفر دکھایا گیا ہے کہ زمین اب تک کن تبدیلیوں سے گزر چُکی ہے۔

زمین کا یہ نقشہ چین کی اوشین یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان شیئن جی ساؤ کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے جو کہ اوپن ایکسیس جرنل جیو سائنس فرنٹیئرز میں بھی شائع ہوا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید