معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اسٹار لنک اسمارٹ فون کنیکٹیویٹی کو next level تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔
ایلون مسک کی سیٹیلائٹ سروس سے آئی فونز اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے زمین کے کسی بھی کونے سے کہیں بھی کال کی جاسکے گی۔
اس کے لیے موبائل فونز میں بس LTE-compatible کے آپشن کی ضرورت ہو گی۔
اس سروس کے بڑے برانڈز کے موبائل فونز کے ساتھ تجربات پہلے ہی کامیاب ثابت ہو چکے ہیں۔
اسٹار لنک اس نئی سیٹیلائٹ فون سروس کو تجارتی پیکیج کے حصے کے طور پر شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔