• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی علمائے کرام سے ملاقات، میلاد کے جلوسوں سے متعلق جائزہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث زیادہ تر سڑکیں خراب ہو گئی ہیں، سڑکوں کی فوری مرمت نہیں کر سکیں گے، کچھ پیچ ورک کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ربیع الاوّل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

حاجی حنیف طیب، علامہ کوکب نورانی، محمد جان نعیمی و دیگر علمائے کرام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران علماء کی مشاورت سے 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کے راستوں پر ضروری انتظامات سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو جلوسوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت اور مساجد میں پانی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق پولیس اور انتظامیہ کو علمائے کرام کی تجاویز پر عمل کرنے کی  ہدایت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سرکاری عمارات پر عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر چراغاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ وزیرِ توانائی عید میلادالنبی ﷺ پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید