• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکین کی گرفتاری: اسپیکر قومی اسمبلی نے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی۔ 

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں جوائنٹ سیکریٹری ارشد علی، رضوان اللّٰہ اور قائمقام سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو جلد از جلد فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اسپیکر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کمیٹی 9 ستمبر کو پیش آنیوالے واقعے کے محرکات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی جائزہ لے گی پولیس اور سکیورٹی ادارے کس کی اجازت سے پارلیمنٹ میں داخل ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق کمیٹی جائزہ لے گی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی نے انہیں اندر آنے کی اجازت کیوں دی؟ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ان تمام محرکات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید