• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے دبئی پشاور کے مسافر دوسرے روز بھی مشکلات کا شکار

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) منگل کو پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث مسافر غیرمعمولی تاخیر اور طویل مسافت کے بعد اپنی منزل تک پہنچ سکے جس کے بعد بدھ کو بھی دبئی سے پشاور کی پی ائی اے کی پرواز پی کے 284 کو منزل کی بجائے آپریشنل وجوہات کی بنا پر اسلامآباد اتارا کیا گیا۔ اسلام اباد سے مسافروں کو متبادل ذرائع سے منزل تک پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ دبئی پشاور کی پرواز پی کے 284 منگل کو روانگی کے فوری بعد فہ نی خرابی کا شکار ہو گئی تھی مسافروں کو کئی گھنٹے انتظار کے بعد طیارے میں کراچی پہنچایا گیا تھا۔ کراچی سے انہیں متبادل ذرائع سے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید