بھارت کی ایشین سلور میڈلسٹ ایتھلیٹ کی جانب سے خودکشی کا ارادہ کرنے کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے۔
ہرملن بینس پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کی وجہ سے ڈپریشن اور تناؤ کا شکار ہو گئی، ایک موقع ایسا آیا کہ سب کچھ چھوڑ کر می، نے خودکشی کرنے کا سوچنا شروع کر دیا تھا۔
ہرملن بینس کا کہنا ہے کہ اس لمحے کو میں نے ایک مثال بنانے کے لیے استعمال کیا اور نوجوان ایتھلیٹس کو متاثر کرنے کے لیے پیغام دیا۔
بھارتی ایتھلیٹ نے کہا کہ میرا پیغام تھا کہ اسپورٹس کو انجوائے کریں، دباؤ میں نہ آئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ والدین کو میرا پیغام ہے کہ بچوں کو جو وہ چاہتے ہیں کرنے دیں، آپ کا جو بھی پروفیشن ہے اسے انجوائے کریں۔
ہرملن بینس بھارت کی ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے ایشین گیمز 2022ء میں 2 سلور میڈل جیتے تھے، انہوں نے 8 سو میٹر اور 15 سو میٹر میں سلور میڈلز حاصل کیے تھے۔
26 سالہ ہرملن بینس 2021ء سے اپنی کیٹیگریز میں قومی چیمپئن ہیں۔