• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف انڈر۔17 چیپمئن شپ: پی ایف ایف کی پی ایس بی کو این او سی کیلئے نئی درخواست دینے سے معذوری

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے قومی انڈر۔17 فٹبال ٹیم کی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کےلیے این او سی کی دوبارہ درخواست جمع کروانے سے معذوری ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پی ایف ایف کو این او سی کی درخواست دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔ اسپورٹس بورڈ نے چھ ستمبر کو ای میل کے ذریعے دوبارہ مکمل دستاویزات جمع کروانے کا کہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف وقت کی کمی کے باعث دوبارہ درخواست تیار کرنے سے قاصر ہے۔ پی ایف ایف نے 22 اگست کو ایونٹ میں شرکت کےلیے پی ایس بی کو این او سی کی درخواست بھجوائی تھی، تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف کو ہدایت کی تھی کہ دستاویزات پر چیئرمین ہارون ملک کے دستخط کروائے جائیں۔ موجودہ دستاویزات پر نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر کے دستخط ہیں۔

پاکستان انڈر۔17 فٹبال ٹیم کو اس ماہ ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ میں شرکت کرنا ہے جو 20 ستمبر سے بھوٹان میں ہوگی۔ ٹیم کو 16 ستمبر کو ایونٹ کےلیے روانہ ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ این او سی کے عمل پر کام کر رہا ہے، اور پی ایف ایف کی پہلی درخواست پر اعتراض کے باوجود پراسس شروع کردیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید