وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت قیامِ امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کی گفتگو کے دوران اتفاق کیا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ گورنر خیبر پختونخوا سے مل کر صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔
اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سب کو چکما دے کر خود گاڑی چلا کر نکلے، ان کی کہانی فلمی ہوسکتی ہے، حقیقت سے اس کا تعلق نہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے 8 گھنٹے تک پارٹی سے کوئی رابطہ نہ ہونے کو ڈرامے بازی بھی قرار دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب کوئی وزیر اعلیٰ کہیں نکلتا ہے تو اس کی سیکیورٹی ساتھ ہوتی ہے۔