• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس: پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کو ہونیوالی چار سو میٹر دوڑ میں بھی پاکستانی ایتھلیٹس نمایاں پرفارمنس نہیں دے سکے۔

400 میٹر دوڑ میں پاکستان کے دو رنر سمیت مجموعی طور پر 8 ایتھلیٹس نے حصہ لیا، مگر پاکستان کے کھلاڑی کوئی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کے محمد فرحان نے 51.51 سیکنڈز کی ٹائمنگ کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی جبکہ انیس خان نے 51.56 سیکنڈز میں دوڑ مکمل کرتے ہوئے ساتویں نمبر پر رہے۔

دونوں کھلاڑی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بھارت کے حے کمار سے چار سیکنڈز سے بھی زائد فرق سے پیچھے رہے۔

محمد فرحان اور انیس خان بالترتیب حے کمار سے 4.65 اور 4.7 سیکنڈز کے فرق سے پیچھے رہے۔

ایونٹ کے پہلے روز بدھ کو ہونیوالے مقابلون میں بھی پاکستانی ایتھلیٹس کوئی نماں پرفارمنس نہ دے سکے تھے۔

100 میٹرز میں عمار اور حسنین ہیٹ سے آگے نہ بڑھ سکا تھا، خواتین کی ہائی جمپ میں آئزہ احمد پہلا معیار بھی پار نہ کرسکی تھیں جبکہ 800 میٹر میں شاہد سب سے آخری رہے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید