کراچی( اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے اور سندھ دوست جماعتوں کے رہنما ڈاکٹر صفدر علی عباسی۔ سید زین شاہ۔ حسنین مرزا سردار عبدالرحیم ۔مسرور خان جتوئی۔ ریاض چانڈیو اور دیگر رہنماؤں نے اپنے بیان میں دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے پر سخت خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو سندھ کی بربادی اور خشک کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کہ صدر پاکستان کا نئے کینال بنانے کا فیصلہ ماورائے آئین قدم ہے لہٰذا صدر پاکستان کو فوری طور پر ہٹاکر نئے کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ وفاق صوبوں کا استحصال کرنا بند کریں، پہلے ہی صوبوں اور وفاق کے درمیان دوریاں پیدا ہوچکی ہے۔