• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے۔

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جنوبی افریقہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں۔

وہ چیمپئینز ون ڈے کپ کے میچز کے دوران فیصل آباد میں موجود ہوں گے۔

گیری کرسٹن کھلاڑیوں کی کارکردگی مانیٹر کریں گے اور مینٹورز سے مشاورت بھی کریں گے۔

ہیڈ کوچ کو چیمپئینز ٹرافی سے قبل مضبوط ون ڈے اسکواڈ ترتیب دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے بلائے جانے والے کنیکشن کیمپ میں بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 22 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید