بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرالمپکس میں میڈلز جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹس کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔
اس موقع پر ہوئی ملاقات میں نریندر مودی کھلاڑیوں کے ساتھ خوش گپیاں کرتے نظر آئے جس کی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔
بھارتی حکومت کی جانب سے میڈل ونرز کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق گولڈ میڈلسٹ کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے اور برانز میڈلسٹ کو 99 لاکھ روپے ملیں گے۔
دوسری جانب پاکستانی پیرالمپکس ایتھلیٹ حیدر علی کو ایئر پورٹ پر بھی کوئی اعلیٰ عہدے دار لینے نہ آیا۔
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے دفتر بلا کر صرف رسمی سی ملاقات کی اور تاحال کسی اعلیٰ حکومتی شخصیت نے حیدر علی کے لیے کسی انعام کا اعلان نہیں کیا ہے۔