• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدِ میلاد النبیﷺ: پارلیمنٹ میں خطاطی نمائش اور سیرتِ محل بک کارنر کا افتتاح

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

عیدِ میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں خطاطی نمائش اور سیرت محل بک کارنر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خطاطی نمائش اور سیرت محل بک کارنر کا افتتاح کیا۔

اس نمائش میں اراکینِ پارلیمنٹ اور 25 سے زائد اسلامی ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نبیٔ کریم ﷺ رحمت اللعالمین اور محسنِ انسانیت ہیں، حضورﷺ کی سیرتِ طیبہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ 

ایاز صادق نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ممکن ہے، حضور ﷺ کی تعلیمات ہمیں بھائی چارے، امن، انصاف اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مہینے میں ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگیوں میں عملی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید