• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان دیپیکا پڈوکون سے ملنے اسپتال پہنچ گئے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جمعرات کو رات گئے فلم جوان سمیت کئی فلموں میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی نومولود بیٹی کو دیکھنے کیلئے ممبئی کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال پہنچے۔ 

واضح رہے کہ دیپیکا کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ظاہر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی سفید رولز رائس گاڑی میں اسپتال پہنچے۔


شاہ رخ خان سے قبل کئی اہم اور ممتاز شخصیات دیپیکا اور رنویر سے ملنے اسپتال آچکے ہیں، جن میں ایشیا کے دولت مند ترین شخص مکیش امبانی بھی شامل ہیں۔

مکیش امبانی سب سے پہلے پہنچے اور انھوں نے دیپیکا اور رنویر کو انکے ہاں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید