• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز کا اپوزیشن نشستوں پر حکومتی ممبران کی موجودگی پر اعتراض

پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن کی نشستوں پر حکومتی ممبران کی موجودگی پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے اعتراض کردیا۔

پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے اس معاملے میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔

خط میں موقف اختیار کیا کہ آئینی جمہوری اور پارلیمانی اسکیم کے تحت حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ سیٹیں دی جائیں۔ اپوزیشن کی بینچز پر حکومتی جماعتوں کے ممبران کو ہٹائیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ بڑی جماعت کے ممبران کو ایوان میں پچھلی سیٹیں دی گئی ہیں، جبکہ ایک ایک ممبر والی جماعتوں کو پہلی سیٹیں دی گئی ہیں، ایوان میں سیٹوں سے متعلق تبدیلی کریں۔

قومی خبریں سے مزید