سیالکوٹ( نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کے الیکشن برائے سال 2016-17کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کے2016-17 کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ27اگست مقرر کی گئی ہے۔29گست کو کاغذات نامزدگی کی سیکورٹنی کی جائے گی جبکہ 30اگست تک کاغذات نامزگی کے حوالے سے اعتراض درخواست چیمبر الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جاسکتی ہے ۔ امیدوار15ستمبرتک کاغذات نامزدگی واپس لے سکے گا۔ سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت کی کارپوریٹ کلاس کے ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات سال 2016-17 کے لئے پولنگ 21 ستمبر جبکہ ایسوسی ایکٹ کلاس کے انتخابات کے لئے پولنگ22 ستمبر کو ہو گی اور خواتین کی سپیشل سیٹ کے لئے انتخاب23ستمبر کو ہوگا ۔ 30ستمبر کو انتخابات کے بعد سالانہ جنرل میٹنگ میں صدر اور نائب صدور کا ا علان کیا جائے گا۔