تیونس کے صدارتی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی کوشش کے خلاف ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر 6 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کو متنازع بنا رہے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ صدر کا مخالفین کو حراست میں لینا انتخاب میں دھاندلی کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ 2 سال کے دوران ملک میں ہونے والا یہ سب سے بڑا احتجاج تھا۔