• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب:71 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 9 دہشتگرد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں 71 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی نے میانوالی سے فتنہ الخوارج کا اور فیصل آباد سے کالعدم داعش کے خطرناک دہشت گرد وں کو گرفتار کیا ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹرز، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد صوبے کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید