• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی: کوئلے کی کان میں گیس بھر گئی، 4 کان کن جاں بحق


ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 6 کان کن اندر پھنس گئے۔

چیف مائنز انسپکٹرکے مطابق کان میں پھنس کر 4 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

امنہوں نے مزید بتایا کہ ایک کان کن کو بچا لیا گیا ہے ، جبکہ دوسرے کان کن کی تلاش جاری ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ریکسیو کے رضا کاروں نے جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشوں اور زندہ بچنے والے شخص کو کان سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید