• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین کی جاپان کو شکست، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں چین نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جانے کی امید لگائے بیٹھی ملائیشین ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔ 

چین کے شہر موکی میں جاری ایونٹ کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں میزبان چین نے جاپان کو 0-2 سے زیر کیا۔ 

اس کے ساتھ ہی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔ فائنل فور کےلیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا اور میزبان چین شامل ہیں۔ 

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور چین مد مقابل ہوں گے جبکہ دوسرا سیمی فائنل جنوبی کوریا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان ہوگا۔

علم میں رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز پیر جبکہ فائنل مقابلہ منگل کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید