کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کراچی دیکھ کر لگتا ہے موہنجو دڑو میں رہتا ہوں، شہر کے ساتھ واقعی زیادتی ہورہی ہے، جیسا کراچی آج دیکھ رہاں ہوں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان بھی کراچی کی صورت حال پر نالاں ہوگئے۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ میں موہن جوداڑو میں رہتا ہوں، کراچی کی اونر شپ سب کو لینی ہوگی، جب بھی موقع ملا شہر کی خدمت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ واقعی زیادتی ہورہی ہے، کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر کوئی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جیسا کراچی آج دیکھ رہا ہوں پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہاں ہر 6 ماہ میں سڑک بنتی اور ٹوٹتی ہے۔