• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی کے قریب لاہور سے کراچی آنیوالی ٹرین کی ٹکر سے 60 سالہ خاتون جاں بحق

گھارو (نامہ نگار) دھابیجی کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی پاک بزنس ٹرین کی ٹکر سے 60سالہ خاتون پروین زوجہ تیمور خان جانوری جاں بحق ہو گئی ۔ مقامی افراد کی اطلاع پر خاتون کی نعش گھارو ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون پروین جانوری دھابیجی کی رہائشی تھی انکے بیٹے ذوالفقار جانوری نے بتایا کہ اسکی والدہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جو دھابیجی کےریلوے کی پٹری پر پہنچ گئی اور یہ حادثہ ہو گیا۔
ملک بھر سے سے مزید