جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم آج اسمبلی میں آرہی ہے یا نہیں ہمیں معلوم نہیں۔
ایک بیان میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آئینی ترمیم پر ہم اب اپنا مائنڈ اپلائی کر رہے ہیں، قوم دعا کرے کہ ہم سے کوئی غلطی نہ ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کچھ تجاویز آئی ہیں، ان پر پارٹی کے باقی رہنماؤں سے بھی مشاورت کی جائے گی، شوریٰ اور مجلس عاملہ کے ارکان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ تجاویز میں شاید کوئی چیز اچھی لگے اور کوئی بری لگے، جو چیز اچھی لگے گی اس پر اچھی بات کریں گے۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔