مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچیں گے۔
نواز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی جے یو آئی سربراہ کے گھر آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں حکومتی آئینی ترامیم سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے گی۔