• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی اجلاس میں اروند کیجریوال نے دو روز میں مستعفیٰ ہونے کا کہہ دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال نے ریاستی انتخابات فروری کے بجائے نومبر میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال نے مودی حکومت کو برطانوی راج سے زیادہ آمریت پسند قرار دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے دو روز بعد اجلاس میں دلی کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کو جمعہ کو سپریم کورٹ سے کرپشن کیس میں ضمانت ملی تھی۔ انہیں مارچ میں شراب پالیسی میں مبینہ بےضابطگیوں پر حراست میں لیا گیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی نے اروند کیجریوال کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ 

بی جے پی کے رہنما ہریش کُھرانا نے کہا کہ دو روز بعد کیوں اروند کیجریوال کو آج ہی استعفیٰ دینا چاہیے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے اروند کیجریوال کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید